24 دسمبر 2012 - 20:30

ہندوستان اور روس نے ایران کے پرامن ایٹمی پروگرام کی حمایت کی ہے۔

ابنا: ہندوستان کے وزیر اعظم منموہن سنگھ اور روس کے صدر ولاڈیمیر پوٹین نے کل پیر کو ایک مشترکہ بیان جاری کرکے ایٹمی انرجی سے پر امن استفادے پر مبنی اسلامی جمہوریہ ایران کے حق پر تاکید کی۔ اس بیان میں جو دونوں ممالک کے 13 ویں اسٹرٹیجیک مذاکرات کے خاتمے پر نئی دہلی میں جاری کیا گیا روس اور ہندوستان نے ایران کے ایٹمی مسئلے کو ڈیپلومسی کے ذریعے حل کرنے پر زور دیا۔واضح رہےکہ یورپی یونین نے جمعہ کو ایران کے ایٹمی مسئلےکو بہانہ بناکر ملک پر مزید یکطرفہ پابندیاں عائد کیں۔ امریکہ کی وزارت خزانہ نے بھی 13 دسمبر کو ایران کی 5 کمپنیوں اور پانچ ایٹمی ماہرین پر پابندیاں عائدکرنے کا اعلان کیا۔ امریکہ اور اسکے یورپی اتحادی ممالک،  ایران پر ایٹم بم حاصل کرنے کا الزام عائد کررہے ہیں جبکہ اسلامی جمہوریہ ایران نے بارہا اپنے ایٹمی پروگرام کے پر امن ہونے پر تاکید کی ہے اور بین الاقوامی ایٹمی ایجنسی نے بھی اس بات کا اعتراف کیا ہے۔

.....

/169